3 دسمبر 2013 - 20:30
نئی دہلی کے انتخابات

ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی کے اسمبلی انتخابات کیلئے آج صبح ووٹنگ کاعمل شروع ہوا۔

ابنا: نئی دہلی کے ریاستی انتخابات حکمراں کانگریس پارٹی اور بی جے پی کیلئے ایک چیلنج کی حیثیت رکھتے ہیں جبکہ عام آدمی پارٹی نے اپنے وجود سے ان انتخابات کی اہمیت کو اور زیادہ بڑھا دیا ہے۔ نئی دہلی کی ریاستی اسمبلی کی ستّر نشستوں کیلئے آٹھ سو سے زائد امیدوار میدان میں ہیں جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے ہزاروں کی تعداد میں سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا۔اس وقت نئی دہلی کا ریاستی اقتدار بھی کانگریس کے ہاتھ میں ہے اور ان انتخابات میں اگر کانگریس پارٹی کامیاب ہوتی ہے تو لگاتار چوتھی بار وہ نئی دہلی میں اپنی ریاستی حکومت قائم کریگی۔......./169